احسن محسود کی کامیابی، پاکستان کا نام روشن ہوا
اسلام آباد(نامہ نگار)اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے پاکستانی تائیکوانڈو ایتھلیٹ احسن محسود کو تھائی لینڈ میں منعقدہ ہیروز انٹرنیشنل تائیکوانڈو چیمپئن شپ میں گولڈ میڈل جیتنے پر مبارکباد دی ہے۔
اپنے تہنیتی پیغام میں ایاز صادق نے احسن محسود کی بین الاقوامی سطح پر شاندار کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ ان کی اس کامیابی سے پاکستان کا نام روشن ہوا ہے ۔ انہوں نے وزیرستان سے تعلق رکھنے والے نوجوان ایتھلیٹ کی مختلف ممالک کے کھلاڑیوں، بشمول بھارت کے خلاف شاندار کارکردگی اور فتوحات کو لائق تحسین قرار دیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments