چترال :گلیشیئر پھٹنے، کلائوڈ برسٹ سے سیلاب، 2 افراد جاں بحق

چترال :گلیشیئر پھٹنے، کلائوڈ برسٹ  سے سیلاب، 2 افراد جاں بحق

چترال (دنیا نیوز) چترال میں گلیشیئر پھٹنے ، کلائوڈ برسٹ اور موسلادھار بارشوں کے باعث آنے والے سیلاب نے لوئر اور اپر چترال کے مختلف علاقوں میں بڑے پیمانے پر تباہی مچا دی۔

سیلابی ریلوں سے متعدد پل، سڑکیں، مکانات، دکانیں، ہوٹل، سرکاری و نجی عمارتیں، زرعی اراضی اور بنیادی ڈھانچہ متاثر ہوااور 2افراد جاں بحق ہوگئے ۔ ایک شخص کی شناخت ہو چکی ہے جبکہ دریائے چترال سے ملنے والی ایک لاش کی شناخت تاحال نہیں ہو سکی، مختلف علاقوں میں متعدد افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔ علاقہغیرت گول میں سیلاب کے بعد بننے والی جھیل سے دروش کے سید آباد کا علاقہ خطرے کی زد میں ہے ، جہاں ہوٹل، گیس پلانٹ، دکانیں، دفاتر اور دیگر عمارتیں پانی کے محاصرے میں ہیں۔شیشکو کے گاؤں گاؤچ کا واحد رابطہ پل سیلاب میں بہہ گیا،لوئر چترال سے اپر چترال کا زمینی رابطہ بھی منقطع ہو گیا، جبکہ اپر چترال میں مختلف مقامات پر کئی رابطہ سڑکیں تاحال بند ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...