نیشنل سکیورٹی اینڈ وار کورس کیلئے گریڈ 20 کے دو پولیس افسران کی نامزدگی موخر
اسلام آباد (نیوز رپورٹر) اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی کے زیرِ انتظام نیشنل سکیورٹی اینڈ وار کورس 2026-27 کے لیے گریڈ 20 کے دو پولیس افسران کی نامزدگی موخر (ڈیفر) کرنے کے احکامات جاری کر دئیے۔
اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے احکامات کے مطابق وفاقی وزارتِ مواصلات کی درخواست پر دونوں افسران کی کورس میں شمولیت موخر کی گئی ۔ ان میں نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس کے ڈی آئی جی (سی پی او ہیڈ کوارٹرز) افضل احمد کوثر اور ڈی آئی جی (این-5 نارتھ) انعام الرحمن شامل ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments