گڈ گورننس کیلئے فنکشنل مسلم لیگ بھی نئے صوبوں کی حامی
تقسیم ا نتظامی بنیادوں پر ہونی چاہئے تاکہ چھوٹے یونٹس کو آسانی سے چلایا جا سکے نئے صوبوں کے مخالف عوام کو مسائل زدہ رکھناچاہتے اب ایسے نہیں چلے گا:شاہد محمود
لاہور (نامہ نگار خصوصی)فنکشنل مسلم لیگ نے بھی ملک میں گورننس کو یقینی بنا نے کیلئے نئے صوبوں کے قیام کی حمایت کردی اور کہا ہے کہ ملکی بہتری اور ترقی و انصاف کی فراہمی کیلئے صوبوں کا قیام ناگزیر ہے اسلئے اس پر پیشرفت ہونی چاہئے۔ یہ بات پارٹی کے سیکرٹری جنرل شاہد محمود خان نے دنیا نیوز سے بات چیت میں بتائی۔ انہوں نے کہا دنیا میں اختیارات کی تقسیم کا عمل استحکام کا ذریعہ بنتا ہے اور ہمارے ہاں اختیارات وسائل اور فیصلہ سازی پر تسلط نے ملک کو مسائلستان بنا رکھا ہے، آج جو جماعتیں نئے صوبوں کی مخالفت کر رہی ہیں دراصل وہ اپنے صوبوں پر اجارہ اداری قائم رکھتے ہوئے عوام کو مسائل زدہ رکھنا چاہتی ہیں اب ایسے نہیں چلے گا ۔ بدامنی لاقانونیت کا دور دورہ ہو ذخیرہ اندوزی ناجائز منافع خوری اقربا پروری عروج پر ہو اختیارات کے ناجائز استعمال کا رحجان عام ہو تو پھر اس سسٹم پر کیسے اعتماد کیا جا سکتا ہے ۔ انہوں نے کہا فنکشنل لیگ صوبوں کی تقسیم سیاسی بنیادوں کی بجائے ا نتظامی بنیادوں پر قائم کرنے کی حامی ہے تاکہ چھوٹے انتظامی یونٹس کے معاملات کو آسانی سے چلایا جا سکے اور مسائل زدہ عوام کیلئے ریلیف کا بندوبست ہو سکے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments