بلدیاتی انتخابات:پنجاب حکومت کا فنڈز وفاق سے لینے کا فیصلہ
آئینی ترمیم کے بعد بلدیاتی الیکشن کیلئے فنڈز وفاقی حکومت جاری کر سکتی :ذرائع پنجاب حکومت نے بھی بجٹ میں 540 ارب روپے وفاق کو سرینڈر کئے تھے
لاہور (دنیا نیوز)پنجاب حکومت نے بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کیلئے درکار فنڈز وفاقی حکومت سے لینے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ذرائع کے مطابق پنجاب حکومت بلدیاتی انتخابات کے اخراجات الیکشن کمیشن کو فراہم کرنے کیلئے وفاقی حکومت کو باقاعدہ مراسلہ ارسال کرے گی،آئینی ترمیم کے بعد بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کیلئے فنڈز وفاقی حکومت جاری کر سکتی ہے ۔آئین کے آرٹیکل 81 میں ترمیم کے بعد قومی اسمبلی، صوبائی اسمبلیوں، سینیٹ اور بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کیلئے درکار رقوم کو وفاقی کنسولیڈیٹڈ فنڈ پر چارجڈ اخراجات میں شامل کیا گیا ہے ۔ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن کے انتخابی اخراجات آئینی تحفظ کے ساتھ وفاقی خزانے سے ادا کیے جا سکتے ہیں ، ان اخراجات کیلئے ہر سال عام بجٹ سے الگ منظوری بھی ضروری نہیں،الیکشن کمیشن براہ راست بھی وفاقی حکومت سے بلدیاتی انتخابات کیلئے فنڈز طلب کر سکتا ہے ۔ذرائع نے بتایا کہ پنجاب حکومت نے رواں مالی سال کے بجٹ میں 540 ارب روپے وفاق کو سرینڈر کئے جبکہ محکمہ بلدیات نے بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کیلئے 12 ارب روپے کی ڈیمانڈ کی تھی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments