3 افسر تبدیل، فیصل قریشی وزیراعظم آفس میں ڈپٹی سیکرٹری تعینات
اسلام آباد (نیوز رپورٹر) اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے تین افسران کے تبادلوں اور تعیناتیوں کے احکامات جاری کر دئیے۔
سیکرٹریٹ گروپ کے گریڈ 19 کے افسر فیصل کریم قریشی کا تبادلہ کرکے انہیں وزیراعظم آفس (پبلک) میں ڈپٹی سیکرٹری تعینات کر دیا گیا ۔این ڈی ایم اے میں ڈیپوٹیشن پر تعینات سیکرٹریٹ گروپ کے گریڈ 19 کے افسر راحیل احمد چیمہ کو 17 جولائی 2026 سے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن میں آفیسر آن سپیشل ڈیوٹی (او ایس ڈی) مقرر کر دیا گیا ہے ۔ وہ 6 نومبر 2026 تک اسی عہدے پر فرائض انجام دیں گے ۔پاکستان آڈٹ اینڈ اکاؤنٹس سروس کے گریڈ 19 کے افسر چودھری زبیر احمد کی خدمات ڈیپوٹیشن پر حکومت پنجاب کے سپرد کر دی گئی ہیں۔چودھری زبیر احمد کو وومن پروٹیکشن اتھارٹی لاہور میں ڈائریکٹر (فنانس اینڈ ڈویلپمنٹ) تعینات کر دیا گیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments