لیسکو کا 2.35 ارب روپے اضافی وصولی کیلئے نیپرا سے رجوع
بجلی کی فروخت کم ہونے پر اخراجات پورے کرنے کیلئے قیمت بڑھانا ضروری:لیسکو
لاہور(آئی این پی )لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو)نے بجلی صارفین سے سہ ماہی ٹیرف ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 2 ارب 35 کروڑ روپے اضافی وصول کرنے کی درخواست دائر کردی ۔ دستاویزات کے مطابق لیسکو نے اپریل سے جون کے دوران بجلی کی پیداوار اور فروخت میں فرق، کیپسٹی چارجز اور دیگر اخراجات کی مد میں اضافی رقم مانگی ہے۔
لیسکو کا مؤقف ہے بجلی کی فروخت میں کمی کے باعث فی یونٹ لاگت میں اضافہ ہوجاتا ہے ، گھریلو صارفین نے گزشتہ سال کے مقابلے میں 8 فیصد جبکہ کمرشل صارفین نے 7 فیصد کم بجلی استعمال کی ۔ لیسکو کے مطابق بجلی کی فروخت کم ہونے سے نظام کے اخراجات پورے کرنے کیلئے فی یونٹ قیمت میں اضافہ ضروری ہے ،نیپرا کی جانب سے درخواست منظور کئے جانے کی صورت میں اضافی رقم صارفین کے بلوں میں شامل کی جاسکتی ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments