جی پی فنڈ پر منافع کی شرح 12.05فیصد مقرر
موجودہ شرح گزشتہ مالی سال کے مقابلے میں 0.41فیصد پوائنٹس کم ہوئی دو سال میں فنڈ کے منافع کی شرح میں مجموعی طور پر 1.92 فیصد پوائنٹس کمی
اسلام آباد (ایس ایم زمان) وزارتِ خزانہ نے وفاقی ملازمین کے جنرل پروویڈنٹ فنڈ (جی پی فنڈ) پر مالی سال 2025-26 کے لئے منافع کی شرح 12.05 فیصد مقرر کر دی ، جو گزشتہ دو مالی سال کے مقابلے میں مجموعی طور پر 1.92 فیصد پوائنٹس کم ہے ۔ وزارتِ خزانہ کے مطابق جی پی فنڈپر مالی سال 2025-26 کے لئے مارک اَپ کی شرح 12.05 فیصد ہوگی ، دستاویز کے مطابق مالی سال 2024-25 میں جنرل پروویڈنٹ فنڈ پر منافع کی شرح 12.46 فیصد مقرر کی گئی تھی، یوں موجودہ شرح گزشتہ مالی سال کے مقابلے میں 0.41 فیصد پوائنٹس کم ہے ۔ مالی سال 2023-24 میں جی پی فنڈ پر منافع کی شرح 13.97 فیصد تھی، جو مالی سال 2024-25 میں کم ہو کر 12.46 فیصد ہوگئی ، اب مالی سال 2025-26 کے لیے یہ شرح مزید کم کرکے 12.05 فیصد مقرر کی گئی ہے ،اس طرح دو مالی سال کے دوران جنرل پروویڈنٹ فنڈ پر منافع کی شرح میں مجموعی طور پر 1.92 فیصد پوائنٹس کی کمی ہوئی ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments