حقیقی آزادی قانون کی حکمرانی آئین کی بالادستی اور بنیادی حقوق کے تحفظ سے عبارت ہے ، شفیع جان
پشاور(آن لائن)خیبر پختونخواکے صوبائی وزیر اطلاعات شفیع جان نے کوہاٹ میں جشنِ آزادی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے۔
قوم کو 79ویں یومِ آزادی کی مبارکباد دی اور کہا کہ آزادی صرف ایک جغرافیائی حقیقت نہیں بلکہ حقیقی آزادی قانون کی حکمرانی، آئین کی بالادستی اور شہریوں کے بنیادی حقوق کے تحفظ سے عبارت ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے قیام کے لیے ہمارے آباؤ اجداد نے لاکھوں قربانیاں دیں۔ لوگوں نے میلوں دور سفر کیا، اپنی جانوں کے نذرانے پیش کیے اور ایک آزاد وطن کے حصول کے لیے جدوجہد کی۔ ہمیں سوچنا ہوگا کہ کیا ہم نے وہ حقیقی آزادی حاصل کرلی ہے جس کا خواب ہمارے بزرگوں نے دیکھا تھا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments