مصطفی عامر قتل کیس:مقدمات کو یکجا کرکے مشترکہ ٹرائل کا حکم

مصطفی عامر قتل کیس:مقدمات کو  یکجا کرکے مشترکہ ٹرائل کا حکم

کراچی (سٹاف رپورٹر) انسداد دہشتگردی عدالت نے مصطفی عامر قتل کیس سمیت پانچ مقدمات کو یکجا کرکے مشترکہ ٹرائل کرنے کا حکم دے دیا۔

 عدالت نے ملزم ارمغان کی جانب سے مصطفی عامر قتل کیس سے دہشتگردی کی دفعات خارج کرکے مقدمہ سیشن عدالت منتقل کرنے کی درخواست بھی مسترد کردی۔ سینٹرل جیل میں قائم انسداد دہشتگردی عدالت میں مصطفی عامر قتل کیس سمیت پانچ کیسز کی سماعت ہوئی، جیل حکام نے ملزمان ارمغان اور شیراز کو عدالت میں پیش کیا۔ دوران سماعت مدعی مقدمہ کی جانب سے پانچوں مقدمات کا مشترکہ ٹرائل کرنے کی درخواست عدالت نے منظور کرلی۔ عدالت نے ملزم ارمغان اور دیگر کے خلاف پانچوں مقدمات یکجا کرنے کا حکم دیتے ہوئے مشترکہ فرد جرم عائد کرنے کے لیے تاریخ بھی مقرر کردی۔عدالت نے آئندہ سماعت پر ملزم شیراز کی درخواست ضمانت پر فریقین کے وکلا سے دلائل طلب کرلیے ۔ عدالت نے مصطفی عامر قتل کیس سمیت پانچوں مقدمات کی مزید سماعت 24 اگست تک ملتوی کردی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...