نئے صوبوں پر سب جماعتیں ایک پیج پر آ جائینگی:حیدر عباس

نئے صوبوں پر سب جماعتیں ایک پیج پر آ جائینگی:حیدر عباس

جہاں اتفاق رائے ہے وہاں صوبے بنالیں،جہاں نہیں پیدا کرلیں:حسن مرتضیٰ فیصلوں کیلئے سیاسی استحکام ضروری :ہمایوں مہمند،دنیا مہر بخاری کیساتھ میں گفتگو

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)ایم کیوایم کے رہنما حیدر عباس رضوی نے کہا ہے کہ نئے صوبے بنانے کی جب باری آئے گی تو سب جماعتیں ایک پیج پرآجائیں گی، دنیانیوزکے پروگرام "دنیا مہربخاری کے ساتھ " میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا سیاسی جماعتیں کہہ رہی ہیں اس ایشو کو پارلیمنٹ میں لائیں گے ، ایسے ایشو کو بالکل پارلیمنٹ میں لانا چاہیے ، اس پر پارلیمنٹ پر بحث ہونی چاہیے ،مجھے ایسا لگتا ہے کہ کوئی سیاسی جماعت اس کی مخالفت نہیں کرے گی، یہ پاکستان کا سبجیکٹ ہے ،یہ ایسا فارمولا ہے جو ساری دنیا میں پہلے سے موجود ہے۔

پیپلزپارٹی کے رہنما حسن مرتضیٰ نے کہا پیپلزپارٹی کا اس پر واضح موقف ہے کہ جہاں اتفاق رائے ہے آپ وہاں صوبے بنالیں،جہاں اتفاق رائے نہیں وہاں پیدا کرلیں،مشاورت کریں، یہ جو ڈبیٹ اوپن ہوئی ہے یہ آئین سے متصادم نہیں ہے ۔ پی ٹی آئی کے سینیٹرہمایوں مہمند نے کہا ہے کہ جب آپ نے بڑے فیصلے کرنے ہوں تو اس کیلئے ضروری ہے ملک کے اندر سیاسی استحکام ہو،سیاسی استحکام نہ ہو تو کوئی معاملہ حل نہیں ہوتا،اگر نئے صوبے بنانے ہیں تو حکومت کو چاہئے کہ عمران خان کو باہر لے کر آئے ،کیونکہ عمران خان کے بغیر سیاسی استحکام نہیں آسکتا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...