پلوں کے ڈیزائن جائزے کے معاہدے میں ایک سال توسیع

 پلوں کے ڈیزائن جائزے کے معاہدے میں ایک سال توسیع

این ایچ اے نے کنسلٹنسی فیس میں ایک کروڑ 33 لاکھ اضافہ کی منظوری دیدی

اسلام آباد (ایس ایم زمان) نیشنل ہائی وے اتھارٹی (این ایچ اے ) نے ملک بھر میں پلوں کے ڈھانچوں اور ڈیزائن کے جائزے کے لیے کنسلٹنسی معاہدے میں ایک سال توسیع کی منظوری دے دی ۔نیشنل ہائی وے اتھارٹی نے پلوں کے ڈھانچوں (برج سٹرکچرز) کے ڈیزائن اور ڈیزائن ریویو کے لیے سٹرکچرل ماہر محمد اقبال کے ساتھ کنسلٹنسی سروسز کے معاہدے کے تحت فیس میں بھی ایک کروڑ 33 لاکھ 83 ہزار 296 روپے کا اضافہ کیا ہے جو اصل معاہدے کی مالیت کا 28.33 فیصد بنتا ہے ۔دستاویز کے مطابق کنسلٹنسی کی لاگت میں مجموعی طور پر 53.33 فیصد اضافہ ہو چکا جس کے بعد معاہدے کی نظرثانی شدہ مجموعی مالیت 7 کروڑ 24 لاکھ 40 ہزار 396 روپے تک پہنچ گئی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...