پمزمیں گریڈ20کے 6پروفیسرزکی تقرری کاعمل شروع

پمزمیں گریڈ20کے 6پروفیسرزکی تقرری کاعمل شروع

کارڈیک سرجری سمیت 6شعبوں میں تقرری کیلئے 31اگست تک درخواستیں طلب

اسلام آباد (ایس ایم زمان)وفاقی پبلک سروس کمیشن نے وزارت قومی صحت کی سفارش پر پمز ہسپتال کے 6شعبوں میں گریڈ 20کے پروفیسرز کی تقرری کا عمل شروع کر دیا ہے ،ایف پی ایس سی کے مطابق گریڈ 20کے پروفیسرز کی 6اسامیوں میں کارڈیک سرجری، ڈرمیٹالوجی، ایمرجنسی میڈیسن، نیونیٹالوجی، پیڈیاٹرک سرجری اور پلمونولوجی شامل ہیں، ایف پی ایس سی نے تقرری کے لیے 31اگست تک درخواستیں طلب کی ہیں، ایف پی ایس سی کی جانب سے پروفیسر کی اسامی کے لیے ایم بی بی ایس یا پی ایم ڈی سی سے تسلیم شدہ مساوی طبی قابلیت کے ساتھ متعلقہ شعبے میں ڈی ایس سی، پی ایچ ڈی، ایف سی پی ایس، ایم ڈی یا ایم فل کی ڈگری اور کم از کم8سے 12سال کا تدریسی و تحقیقی تجربہ لازمی قرار دیا گیا ہے ، امیدواروں کی عمر کی حد باون سال رکھی گئی ہے تاہم عمومی رعایت کے ساتھ یہ حد پچپن سال تک بڑھائی جا سکتی ہے ۔ اسامیوں کے لیے سندھ دیہی اور سندھ شہری کوٹے سے دو، دو جبکہ خیبر پختونخوا کوٹے سے دو اسامیاں مختص کی گئی ہیں، ایف پی ایس سی کے مطابق امیدواروں کو ہر شعبے کے لیے الگ درخواست جمع کروانا اور مقررہ فیس ادا کرنا ہو گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...