بیرون ملک سفارتخانوں ، مشنز کے آڈٹ کیلئے 25افسر منتخب

بیرون ملک سفارتخانوں ، مشنز  کے آڈٹ کیلئے 25افسر منتخب

اسلام آباد (نیوز رپورٹر)آڈیٹر جنرل پاکستان نے بیرون ملک سفارت خانوں و مشنز کے آڈٹ کیلئے 25 افسروں کی منظوری دے کر لسٹ جاری کر دی ہے ، گریڈ 19 اور 18 کے افسروں کی منظوری دی گئی، نظرثانی شدہ پالیسی 2026 کے تحت افسروں کا انتخاب تحریری امتحان اور انٹرویوز کے ذریعے کیا گیا۔

 فہرست کے مطابق 25 افسران میں سے 14 افسران گریڈ (آئی ڈی سی) اور 11 افسران گریڈ-18 (آڈٹ ) سروس سے ہیں۔ گریڈ-19 (آئی ڈی سی) کے افسران میں ظل فاطمہ 81.44 نمبر لے کر پہلے نمبر پر رہیں، اسماعیل خان 66.17، فہیم مختار 63.22، اکرم رؤف 61.67، شاہد رفیق 57.19، سلمان خان 56.52، سید احتشام 56.19، شاہد رحمان 55.63 اور زین العابدین 51.27 نمبر حاصل کر کے منتخب ہوئے ۔ گریڈ-18 (آئی ڈی سی) کیٹیگری میں انیق الرحمن 71.83 نمبر کے ساتھ سرِفہرست رہے ، شاہ رخ عطاء نے 67.08، ڈاکٹر محمد ابوبکر 65.59، حسین عزیز 61.58 اور عائشہ علی نے 59.10 نمبر حاصل کیے ۔ گریڈ (آڈٹ افسران) کے آصف علی 65.70 نمبر کے ساتھ نمایاں رہے ، عبدالمتین نے 59.01، مہتاب رفیق 59، اعجاز حسین 58.81، جمشید انور 56.15، کامران صدیق 53.71، عامر یعقوب 53.10، ظہیر سلطان 50.90، خورشید قادر کانٹ 50.29، عمران نعمت 48.35 اور محمد ثناء اللہ نے 44.90 نمبر حاصل کیے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...