امیر جماعت تعلیمی معیار دیکھیں، پھر بات کریں،رانا سکندر
سرکاری سکولوں کے بچے جو روبوٹکس ماڈل بنا رہے آپ نے کبھی نہیں دیکھے ہونگے ایمیننس سکول کا مقابلہ اپنے تعلیمی ادارے سے کر کے دکھا دیں،امیر جماعت کو چیلنج
لاہور (خبر نگار)وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے امیر جماعت اسلامی کی تعلیمی اصلاحات پر تنقید پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ امیر جماعت اسلامی ہمارا تعلیمی ماڈل، معیار اور انفراسٹرکچر دیکھیں، پھر بات کریں۔ جماعت اسلامی کے سربراہ نے کبھی زندگی میں ایسے روبوٹکس ماڈل نہیں دیکھے ہوں گے جو سرکاری سکول کے بچے بنا رہے ہیں، انہوں نے وزیر اعلیٰ مریم نواز کے حلقے کے سکول آف ایمیننس کا دورہ کیا ، حلقے میں مزید 6 سکول آف ایمیننس اور 2 دانش سکول شروع کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ اس لیول کی کوالٹی ایجوکیشن جماعت اسلامی کے اپنے تعلیمی اداروں میں بھی کبھی کسی کو نہیں ملی ہوگی ،رانا سکندر حیات نے جماعت اسلامی کے امیر کو چیلنج کرتے ہوئے کہا کہ وہ پنجاب کے کسی ایک سکول آف ایمیننس کا مقابلہ اپنے کسی بھی تعلیمی ادارے سے کر کے دکھا دیں،جماعت اسلامی کے اپنے لوگوں کے ادارے ہمارے تعلیمی ماڈل کے معترف ہیں اور اسے کاپی کر رہے ہیں، انہوں نے کہا کہ امیر جماعت اسلامی اپنے بچے ہمارے اداروں میں لائیں، ہم انہیں بھی مفت اور معیاری تعلیم دیں گے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments