پانی زندگی ، تحفظ سب کی اجتماعی ذمہ داری ، سر دار ایاز صادق

 پانی زندگی ، تحفظ سب کی اجتماعی ذمہ داری ، سر دار ایاز صادق

بھارت کی جانب سے سندھ طاس معاہدہ کی معطلی عالمی قانون کی خلاف ورزی ہے نئے آبی ذخائر تعمیر کیے جا ئیں ،احسن اقبال،شائستہ پرویز کا سیمینار سے خطاب

 اسلام آباد(نامہ نگار) سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا کہ پانی زندگی ہے اور پانی کا تحفظ ہم سب کی اجتماعی ذمہ داری ہے ۔ پانی کا تحفظ پاکستان کی فوڈسکیور ٹی، معاشی استحکام اور قومی سلامتی سے براہِ راست جڑا ہوا ہے ، پانی کا مسئلہ کسی ایک شعبے تک محدود نہیں رہا بلکہ قومی سلامتی کا معاملہ ہے ، صاف پانی تک رسائی یقینی بنانا ہم سب کی ذمہ داری ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کے روز پائیدار ترقی کے اہداف سیکرٹریٹ کے زیر اہتمام منعقدہ ‘‘واٹر گورننس’’ کے موضوع پر سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ سپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ بھارت کی جانب سے سندھ طاس معاہدے کی معطلی بین الاقوامی قانون کی کھلی خلاف ورزی ہے ۔ ملک کو عارضی اقدامات سے آگے بڑھتے ہوئے پائیدار اور مستقل حل تلاش کرنا ہوں گے ، وفاقی اور صوبائی سطح پر پائیدار واٹر ری سائیکلنگ نظام متعارف کرانا نا گز یر ۔ وفاقی اور صوبائی حکومتوں کو پانی کے ذخائر اور چھوٹے ڈیمز کی تعمیر پر خصوصی توجہ دینی چاہیے ۔ باہمی اختلافات کو بھلا کر اتفاقِ رائے سے پانی کے مسائل کو حل کرنا ضروری ہے ۔ پارلیمانی ٹاسک فورس برائے پائیدار ترقی کے اہداف کی کنوینر رکن قومی اسمبلی شائستہ پرویز ملک نے کہا پاکستان کے آبی وسائل کو بہتر بنانا ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے ۔وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا کہ پاکستان نے گزشتہ 50 سال کے دوران پانی کا کوئی نیا ذخیرہ تعمیر نہیں کیا، موجودہ ذخائر کی گنجائش بڑھانے اور نئے آبی ذخائر تعمیر کرنے کی اشد ضرورت ہے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...