یو این امن مشن امتحان، 16پولیس افسران کو شرکت کی اجازت

یو این امن مشن امتحان، 16پولیس افسران کو شرکت کی اجازت

اسلام آباد پولیس سے محمد عتیق طاہر، کیپٹن (ر) ذیشان حیدر پری گل شامل مارچ، اپریل میں سلیکشن اسسٹنس اینڈ اسیسمنٹ ٹیم کے امتحانات ہونگے

اسلام آباد (ایس ایم زمان)اسٹیبلشمنٹ ڈویژ ن نے اقوام متحدہ (یو این) امن مشن میں تعیناتی کیلئے پولیس سروس پاکستان (پی ایس پی) کے 16 افسرا ن کو سلیکشن اسسٹنس اینڈ اسیسمنٹ ٹیم (SAAT) کے امتحانات میں شرکت کی اجازت دے دی ، مذکورہ امتحان مارچ اپریل میں ہو گا، وزارت داخلہ کی سفارشات پر سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے منظوری دے دی ،اسٹیبلشمنٹ  ڈویژن نے پولیس سروس افسران کو امتحانات میں حصہ لینے کے لیے این او سی جاری کر دیا گیا ، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے جن افسران کو این او سی جاری کیا ہے ان میں پنجاب پولیس سے گریڈ 18 کی خدیجہ عمر ،گریڈ 19 کی ڈاکٹر ندا عمر چٹھہ، خیبر پختونخوا پولیس سے گریڈ 18 کی عائشہ گل، کے خان زیب، عمران خان، گریڈ 19 کے ہارون رشید خان، گریڈ 18 کے تیمور خان، احمد شاہ اور فرحان خان شامل ہیں ، جبکہ بلوچستان پولیس سے گریڈ 18 کی فریال فرید عبد العزیز جاکھرانی کو این او سی جاری کیا گیا ہے ، اسلام آباد پولیس سے گریڈ 19 کے محمد عتیق طاہر، گریڈ 18 کے کیپٹن (ریٹائرڈ)سید ذیشان حیدر اور گریڈ 18 کی پری گل، سندھ پولیس سے گریڈ 18 کے عبد الخالق اور اسلام آباد پولیس سے ایف آئی اے میں تعینات گریڈ 19 کے محمد جواد طارق کو بھی امتحان شرکت کی منظوری دی گئی ، سول سرونٹس رولز 2016 کے تحت ان تمام افسران کی سلیکشن کا عمل بین الاقوامی تنظیموں میں پاکستان پولیس کی خدمات اور نمائندگی کا حصہ ہے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...