اسلام آباد میں کال سینٹر پر چھاپہ، 276غیر ملکی زیر حراست
69ویتنامی، 71انڈونیشین، 47تھائی، 32چینی، 14میانمار، 1وانواتو کا شہری شامل 76غیر ملکی فوری ملک بدر کرنے کا فیصلہ، 42چینی شہری ہولڈنگ سینٹرز میں منتقل آن لائن جنسی گفتگو، مالی فراڈ، ویڈیو، غیر قانونی سرگرمیوں کے شواہد ، مقدمہ درج
اسلام آباد (عادل تنولی)نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی نے سائبر کرائم، آن لائن جنسی استحصال اور مالی فراڈ میں مبینہ ملوث کال سینٹر کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 276 غیر ملکی زیر حراست لے لیے ۔ پیکا ایکٹ اور تعزیراتِ پاکستان کی متعلقہ دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا۔ این سی سی آئی اے نے اسلام آباد میں سیکٹر آئی-10/3 میں قائم Aofu Groupeنامی کال سینٹر پر چھاپہ مار کر سائبر کرائم سے متعلق الیکٹرانک شواہد تحویل میں لے لیے ۔ این سی سی آئی اے کے مطابق کال سینٹر میں آن لائن جنسی گفتگو، ویڈیو سرگرمیوں اور مالی فراڈ سمیت غیر قانونی سرگرمیوں کے شواہد سامنے آئے جس کی مزید تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔
کارروائی کے دوران مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والے 276 غیر ملکی شہریوں کی موجودگی کا انکشاف ہوا جن میں 69 ویتنامی، 71 انڈونیشین اور 47 تھائی، 32 چینی، 14 میانمار اور ایک وانواتو کا شہری شامل ہے ، 42 چینی شہریوں کو جی-13 اور راولپنڈی میں قائم ہولڈنگ سینٹرز میں منتقل کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق مزید 76 غیر ملکی شہریوں کو فوری ملک بدر کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ این سی سی آئی اے کے حکام کا کہنا ہے کہ کال سینٹر میں موجود غیر ملکی شہریوں کے کردار اور مبینہ سائبر کرائم نیٹ ورک کے مکمل طریقہ کار کی تحقیقات جاری ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments