انسانی سمگلنگ :ایف آئی اے کی کارروائیاں،16گرفتار

 انسانی سمگلنگ :ایف آئی اے کی کارروائیاں،16گرفتار

گوجرانوالہ ،گجرات اورسیالکوٹ سے گرفتارملزموں نے کروڑوں بٹورے ملزم طالب نے 36 ہزارریال، 3 ہزار امریکی ڈالر،3 ہزار 600 یوروہتھیائے

گوجرانوالہ ،سیالکوٹ(نیوزرپورٹر،نمائندہ دنیا) ایف آئی اے گوجرانوالہ زون نے انسانی سمگلنگ، غیر قانونی طور پر بیرون ملک بھجوانے اور دھوکہ دہی میں ملوث عناصر کیخلاف گوجرانوالہ، گجرات اور سیالکوٹ سرکلز میں کارروائیاں کرکے 16 ملزموں سمیت کاپی رائٹ کی خلاف ورزی کے مقدمے کے ایک ملزم کو گرفتار کر لیا۔گوجرانوالہ سرکل سے 9 ،گجرات  سرکل سے 5 اورسیالکوٹ سرکل سے 3 ملزم گرفتار کیے گئے ۔گرفتار انسانی سمگلروں اور ایجنٹوں میں رئیسات، شفقت، حیدر ، صابر سلیم، فرخ شہزاد، اظہر شاہد، طالب سیٹھی، یاسر عرفت، احمد بلال، آزاد محمود، بابر شریف، ساجد، رانا نعمان، آصف، جمشید مسیح اور فرحت فیاض شامل ہیں۔

کاپی رائٹ کی خلاف ورزی پرملزم شہرام کو گرفتار کیاگیا۔ترجمان ایف آئی اے کے مطابق گرفتار ملزم شہریوں کو اٹلی، سپین، کینیڈا، یونان، سعودی عرب، عراق، کرغزستان، دبئی اور بیلاروس بھجوانے اور وہاں ملازمتی ویزے کا جھانسہ دیکر رقم ہتھیا لیتے تھے ۔ ملزموں نے شہریوں سے 2 کروڑ 9 لاکھ 8 ہزار روپے وصول کیے جبکہ ایک مقدمے کے ملزم طالب سیٹھی نے متاثرہ شخص سے 36 ہزار سعودی ریال، 3 ہزار امریکی ڈالر اور 3 ہزار 600 یورو بٹورے ۔ملزموں کیخلاف مقدمات درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...