عمران کی رپورٹ کے خفیہ مندرجات ظاہرنہیں کئے جائینگے :پمزانتظامیہ

عمران کی رپورٹ کے خفیہ مندرجات ظاہرنہیں کئے جائینگے :پمزانتظامیہ

ماہرڈاکٹرزنے معائنہ کیا،مریض کی رازداری اور سپریم کورٹ کی ہدایات کا احترام کیا جائیگا

اسلام آباد(دنیا نیوز)پمز انتظامیہ نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کو20 اور 21 اگست کی درمیانی شب طبی معائنے اور علاج کیلئے پمز اسلام آباد لایا گیا ،اس حوالے سے جاری اعلامیہ میں انتظامیہ نے کہا کہ شفا انٹرنیشنل ہسپتال کے 2 ماہر ڈاکٹروں نے آنکھوں کے  معائنے میں حصہ لیا جبکہ دیگر میڈیکل چیک اپ متعلقہ پمز ماہرین نے کئے ، آنکھوں کے معائنے سے حاصل ہونے والی طبی رائے کو پمز میں کی گئی تحقیقات کے نتائج کے ساتھ مجموعی جائزے میں شامل کیا گیا ہے ،پمز کے ڈاکٹروں پر مشتمل میڈیکل بورڈ نے تمام طبی نتائج یکجا کر کے میڈیکل فٹنس رپورٹ مرتب کی ہے ، مریض کی رازداری اور سپریم کورٹ آف پاکستان کی ہدایات کا مکمل احترام کیا جائے گا ،طبی رپورٹ کے خفیہ مندرجات ظاہر نہیں کیے جائیں گے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...