گیپکو خریدنے کیلئے 11 سرمایہ کاروں کا اظہار دلچسپی

گیپکو خریدنے کیلئے 11 سرمایہ کاروں کا اظہار دلچسپی

نجکاری کمیشن کا انتظامی کنٹرول ،51سے 100فیصد شیئر ہولڈنگ فروخت کرنیکا پلان خریداری کی دلچسپی رکھنے والوں میں ترکیہ، سعودیہ کے کاروباری گروپ بھی شامل

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)نجکاری کمیشن کے ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ گوجرانوالہ الیکٹرک پاور کمپنی (گیپکو)کو خریدنے کیلئے 11 ملکی و بین الاقوامی سرمایہ کاروں نے اظہار دلچسپی کیا ہے ۔ نجکاری کمیشن کا پلان ہے گیپکو کے انتظامی کنٹرول کے ساتھ 51 سے 100 فیصد شیئر ہولڈنگ فروخت کی جائے گی ۔ گیپکو خریدنے میں دلچسپی رکھنے والوں میں ترکیے ، سعودی عرب اور پاکستان کے کاروباری گروپ شامل ہیں، ان میں اکتر الیکٹرک انرجی ،جنویرا انرجی ، چنگز انرجی ترکیے ، آل شریف کنٹریکٹنگ اینڈ کمرشل ڈویلپمنٹ کمپنی ، اینگرو انرجی لمیٹڈ ، پسیفائر فائبرز لمیٹڈ ، حب پاور ہولڈنگز ، لکی سیمنٹ شیرازی انویسٹمنٹ (پرائیویٹ)لمیٹڈ ، آرٹسٹک ملنرز (پرائیویٹ) لمیٹڈ ، فاطمہ گروپ ، اے کے ڈی سکیورٹیز، فاسٹ کیبل اور مغل سٹیل  گروپ کی طرف سے اظہار دلچسپی کی دستاویزات نجکاری کمیشن کو موصول ہوئی ہیں۔ مشیر برائے نجکاری محمد علی نے کہا کہ گیپکو کو خریدنے کے لئے بھرپور دلچسپی سرمایہ کاروں کے اعتماد کا مظہر ہے ، گیپکو، فیسکو اور آئیسکو نجکاری کے پہلے مرحلے میں شامل ہیں، یہ کمپنیاں دراصل پاکستان میں بجلی کی فروخت کا بہترین انفراسٹرکچر، بہترین کائنٹیل اور بہترین منافع دکھا رہی ہیں۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...