60 ارب مالیتی متنازعہ اراضی :دعویدار کو عدالت پیش کرنیکا حکم

60 ارب مالیتی متنازعہ اراضی :دعویدار کو عدالت پیش کرنیکا حکم

پولیس کو طاہر نسیم کی تلاش کیلئے نادرا و دیگر متعلقہ ڈیٹا بیس سے مدد لینے کی ہدایت

لاہور (کورٹ رپورٹر )لاہور ہائیکورٹ نے تقریباً 60 ارب روپے مالیت کی ریاستی اراضی کے تنازع پر سماعت کرتے ہوئے متنازعہ اراضی کے دعویدار طاہر نسیم کو عدالت میں پیش کرنے کا حکم دے دیا۔ جسٹس جواد حسن نے لیسکو کی درخواست پر تحریری حکم جاری کرتے ہوئے پولیس کو طاہر نسیم کی تلاش کیلئے نادرا اور دیگر متعلقہ ڈیٹا بیس سے مدد لینے کی ہدایت کر دی۔ عدالت نے چیف سیکرٹری پنجاب کو تمام فریقین اور متعلقہ سرکاری افسروں کا اجلاس بلا کر جامع رپورٹ پیش کرنے کا بھی حکم دیا۔

لاہور ہائیکورٹ نے لیسکو کی جانب سے 60 ارب روپے مالیت کی سرکاری اراضی کے تنازع سے متعلق دائر کیس کا تحریری حکم جاری کرتے ہوئے قرار دیا کہ 60 ارب روپے مالیتی ریاستی اراضی حکومت نے واپس حاصل کرلی ،متنازع اراضی کے دعویدار طاہر نسیم کی عدالت موجودگی ضروری ہے ۔سرکاری وکیل نے عدالت کو بتایا کہ پولیس نے طاہر نسیم کو تلاش کرنے کیلئے بھرپور کوششیں کیں تاہم اس کا حتمی رہائشی پتہ معلوم نہیں ہوسکا۔ عدالت نے متعلقہ ایس ایچ او کو حکم دیا طاہر نسیم کو تلاش کرکے پیش کیا جائے ، مزید سماعت 10ستمبر تک ملتوی کردی گئی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...