چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری پیرس سے لندن پہنچ گئے
لندن: (دنیا نیوز) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری پیرس سے لندن پہنچ گئے۔
ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو زرداری نے تقریباً ایک ہفتہ آسٹریا میں قیام کیا، بلاول بھٹو زرداری آسٹریا کے بعد پیرس گئے، جہاں مختصر قیام کیا، بلاول بھٹو زرداری آج شام پیرس سے لندن پہنچے۔
ذرائع نے مزید بتایا کہ بختاور بھٹو زرداری بھی آج اپنے بچوں اور شوہر محمود چودھری کے ہمراہ لندن پہنچی ہیں، بلاول بھٹو زرداری اور بختاور بھٹو زرداری لندن میں اپنے والد صدر آصف علی زرداری کے ساتھ قیام کریں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ بھٹو زرداری خاندان کا لندن میں تقریباً ایک ہفتہ قیام متوقع ہے، آصفہ بھٹو زرداری کی بھی آئندہ چند روز میں لندن آمد متوقع ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments