5 جدید پیڈل ٹینس کورٹس کا افتتاح، لاہور میں کھیلوں کی سرگرمیوں کا آغاز

لاہور: (دنیا نیوز) صوبائی وزیر کھیل ملک فیصل ایوب کھوکھر نے جدید بین الاقوامی سہولتوں سے آراستہ 05 پیڈل ٹینس کورٹس کا باضابطہ افتتاح کر دیا، افتتاحی تقریب میں سیکرٹری سپورٹس، ڈی جی سپورٹس اور کھیلوں سے وابستہ اہم شخصیات نے شرکت کی۔

صوبائی وزیر کھیل ملک فیصل ایوب کھوکھر نے کہا کہ 05 پیڈل ٹینس کورٹس میں ایک بین الاقوامی معیار کا کورٹ شامل ہے جبکہ دیگر 04 کورٹس قومی مقابلوں، تربیت اور پریکٹس کے لیے دستیاب ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ جدید پیڈل ٹینس کورٹس پر 10 سے 12 کروڑ روپے کی لاگت آئی ہے، سٹنگ ایریاز، واش رومز اور دیگر سہولیات کی فراہمی بھی یقینی بنائی گئی ہے۔

ملک فیصل ایوب کھوکھر کا کہنا تھا کہ جدید پیڈل ٹینس کورٹس میں آج سے کھیلوں کی سرگرمیوں کا باقاعدہ آغاز ہوگیا ہے، یہ کورٹس عالمی سطح کے پیڈل ٹینس مقابلوں کی میزبانی کے لیے بھی استعمال ہوں گے۔

صوبائی وزیر کھیل نے کہا کہ لاہور میں پیڈل کورٹس کے بعد بہت جلد سیالکوٹ میں بھی کورٹس بنانے جا رہے ہیں، جدید پیڈل ٹینس کورٹس کھیلوں کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب روایتی کھیلوں کے ساتھ ساتھ جدید اور ابھرتے ہوئے کھیلوں کے فروغ کے لیے بھی پرعزم ہے، جدید پیڈل ٹینس کورٹس پنجاب میں اس کھیل کی ترقی کا اہم مرکز ثابت ہوں گے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...