مہمند ڈیم پاکستان کی واٹر، فوڈ اور انرجی سکیورٹی کیلئے اہم قومی منصوبہ ہے: چیئرمین واپڈا

اسلام آباد: (دنیا نیوز) چیئرمین واپڈا لیفٹیننٹ جنرل محمد سعید (ریٹائرڈ) نے مہمند ڈیم پراجیکٹ کا دورہ کیا، ممبر واٹر واپڈا عاصم رؤف خان بھی دورے میں چیئرمین کے ہمراہ تھے۔

چیئرمین واپڈا نے مین ڈیم، پاور ہاؤس سمیت اہم سائٹس پر جاری تعمیراتی سرگرمیوں کا جائزہ لیا۔

لیفٹیننٹ جنرل محمد سعید (ریٹائرڈ) نے کہا کہ مہمند ڈیم پاکستان کی واٹر، فوڈ اور انرجی سکیورٹی کیلئے اہم قومی منصوبہ ہے، پراجیکٹ کی تکمیل کیلئے تعمیراتی کام میں تیزی لائی جائے۔

چیئرمین واپڈا نے پراجیکٹ حکام کو تکنیکی معیار اور بہترین کنسٹرکشن کوالٹی یقینی بنانے کی بھی ہدایت کی۔

انہوں نے کہا کہ مہمند ڈیم کی بروقت تکمیل ملک میں پائیدار ترقی اور معاشی استحکام کیلئے نہایت ضروری ہے۔

مہمند ڈیم کثیرالمقاصد منصوبہ ہے، منصوبہ مکمل ہونے پر 12 لاکھ 90 ہزار ایکڑ فٹ پانی ذخیرہ ہوگا۔

مہمند ڈیم سے 800 میگاواٹ سستی اور ماحول دوست پن بجلی بھی پیدا ہوگی، پراجیکٹ نیشنل گرڈ کو ہر سال 2 ارب 86 کروڑ یونٹ بجلی فراہم کرے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...