قومی ہاکی چیمپئن شپ کی انعامی رقم میں کئی گنا اضافہ

لاہور: (ویب ڈیسک) قومی ہاکی چیمپئن شپ کی انعامی رقم میں 10 گنا اضافہ کر دیا گیا۔

صدرپی ایچ ایف محی الدین وانی کے مطابق پاکستان ہاکی فیڈریشن نے 2 کروڑ 80 لاکھ روپے انعامی رقم دینے کا اعلان کیا ہے۔

محی الدین وانی کا کہنا ہے کہ چیمپئن شپ میں شریک کھلاڑیوں کو لاکھوں روپے ملیں گے۔

یاد رہے کہ اس سے پہلے ماضی میں کھلاڑیوں کو صرف ڈیلی الاؤنس اور رہائش دی جاتی تھی۔

واضح رہے کہ قومی سینئر، جونیئر اور انڈر 15 ہاکی چیمپئن شپ اگلے سال جنوری میں ہو گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...