پاکستان نیوی کی میری ٹائم مشق ’سی سپارک 2026‘ کراچی میں شروع

کراچی: (دنیا نیوز) پاکستان نیوی کی میری ٹائم مشق ’سی سپارک 2026‘ کراچی میں شروع ہوگئی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق نیول چیف نے مشق سے متعلق افتتاحی بریفنگ کی صدارت کی،’سی سپارک 2026‘ کے دوران پاکستان نیوی کی جنگی تیاریوں کو بھرپور انداز میں آزمایا جائے گا جبکہ روایتی اور ابھرتے ہوئے بحری خطرات سے نمٹنے کے لیے بحریہ کی صلاحیتوں کو بھی جانچا جائے گا۔

مشق میں بحری جہاز، آبدوزیں، طیارے اور بغیر پائلٹ نظام حصہ لے رہے ہیں، جبکہ میرینز اور سپیشل فورسز سمیت پاک آرمی اور پاک فضائیہ کے دستے بھی مشق کا حصہ ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق مشق کے دوران میری ٹائم، فضائی، زمینی، سائبر اور خلائی صلاحیتوں کا مربوط استعمال کیا جائے گا، ’سی سپارک 2026‘ کا مقصد ملٹی ڈومین آپریشنز کی مشق اور مختلف شعبوں میں فیصلہ کن برتری حاصل کرنا ہے۔

مشق میں انفارمیشن ماحول میں آپریشنز پر بھی خصوصی توجہ دی جارہی ہے، جبکہ نیول چیف نے سکیورٹی ماحول میں تبدیلی کے پیش نظر مؤثر جنگی تیاری برقرار رکھنے پر زور دیا۔

نیول چیف نے تینوں مسلح افواج کے درمیان مربوط تعاون مزید بڑھانے کی ہدایت کرتے ہوئے فزیکل اور انفارمیشن ڈومینز میں مؤثر کارروائیوں کی صلاحیت برقرار رکھنے کی اہمیت پر بھی زور دیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...