کراچی کے مختلف علاقوں میں بوندا باندی کے بعد موسم خوشگوار

کراچی: (دنیا نیوز) کراچی کے مختلف علاقوں میں رات گئے بوندا باندی کے بعد موسم خوشگوار ہوگیا۔

شہر قائد میں صدر، آئی آئی چندریگر روڈ، برنس روڈ اور اطراف کے علاقوں سمیت شاہراہ فیصل، طارق روڈ، بہادر آباد، جمشید روڈ پر بوندا باندی ہوئی۔

اس کے علاوہ ایئر پورٹ، شاہ فیصل، ملیر، لانڈھی، کورنگی میں بھی میں پھوار کا سلسلہ جاری رہا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج اسلام آباد، بالائی خیبر پختونخوا، خطہ پوٹھو ہار، گلگت بلتستان، کشمیر اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں بارش کا امکان ہے جبکہ ملک کے دیگر میدانی علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کی توقع ہے۔

این ڈی ایم اے کے مطابق گلگت بلتستان، خیبرپختونخوا اور آزاد کشمیر میں سیلاب کا خدشہ ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...