پاسداران انقلاب کے حق میں مظاہرہ کرنے والوں پر مشتبہ گاڑی چڑھ گئی، 4 افراد جاں بحق
مشہد: (دنیا نیوز) ایران کے شہر مشہد میں پاسداران انقلاب کے حق میں مظاہرہ کرنے والوں پر مشتبہ گاڑی چڑھ گئی، 4 افراد جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔
ایرانی میڈیا کے مطابق مشہد میں پاسداران انقلاب کے حامی اور بسیج فورس کے ارکان جمع تھے، آن لائن گردش کرنے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ مشتبہ گاڑی ہجوم کی جانب تیزی سے بڑھتی ہے اور لوگوں کے درمیان جا ٹکراتی ہے۔
واقعے کے بعد بڑی تعداد میں افراد زخمی ہوئے جن میں سے 4 کے جاں بحق ہونے کی تصدیق ہوئی ہے، یہ واقعہ مشہد کے اقبال لاہوری علاقے میں پیش آیا۔
یہ واضح نہیں کہ گاڑی ہجوم میں حادثاتی طور پر داخل ہوئی یا واقعہ دانستہ طور پر کیا گیا، واقعے کی وجوہات اور ڈرائیور سے متعلق تفصیلات بھی فوری طور پر سامنے نہیں آئی ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments