امریکی، روسی اور چینی صدور کی ایشیا پیسفک سربراہ کانفرنس کے موقع پر ملاقات متوقع

واشنگٹن: (دنیا نیوز) کریملن نے کہا ہے کہ روسی صدر پیوٹن، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور چینی صدر شی جن پنگ نومبر میں ہونے والی اگلی ایشیا پیسیفک اکنامک کوآپریشن سربراہ کانفرنس کے موقع پر سہ فریقی ملاقات کر سکتے ہیں۔

سرکاری روسی ٹیلی ویژن سے گفتگو کے دوران کریملن کے معاون یوری اوشاکوف سے تینوں رہنماؤں کی ممکنہ ملاقات کے بارے میں سوال کیا گیا تو انہوں نے کہا جی ہاں اس معاملے پر بات چیت ہوئی ہے، تینوں رہنماؤں کی سربراہ کانفرنس میں شرکت متوقع ہے۔

انہوں نے کہا کہ اگر ایسا ہوا تو ملاقات کا موقع مل سکتا ہے، روس، چین اور امریکا تینوں 21 رکنی ایشیا پیسیفک اکنامک کوآپریشن کے رکن ہیں، اگلی سربراہ کانفرنس چین کے شہر شین ژین میں 18 اور 19 نومبر کو ہوگی۔

وائٹ ہاؤس کی ترجمان اینا کیلی نے کہا ہے کہ فی الحال صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی اس کانفرنس میں شرکت کا باضابطہ اعلان نہیں کیا گیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...