رضوان اور امام کیلئے بورڈ کا شکنجہ تیار، سخت کارروائی کا امکان
لاہور: (دنیا نیوز) وکٹ کیپر محمد رضوان اور اوپنر امام الحق کو آنے والے دنوں میں بورڈ کی جانب سے سخت کارروائی کا سامنا کرنا پڑے گا۔
دورہ انگلینڈ میں لارڈز ٹیسٹ میں چوتھے دن 194 رنز سے ہزیمت آمیز شکست کے بعد وکٹ کیپر محمد رضوان اور اوپنر امام الحق کو ہنگامی بنیادوں پر واپس پاکستان بھیجنے کے بعد اب اطلاعات ہیں کہ آنے والے دنوں میں ان کرکٹرز کو بورڈ کی جانب سے سخت کارروائی کا سامنا کرنا پڑے گا۔
امام الحق کی ماضی میں جعلی انجری کے بعد لارڈز ٹیسٹ میں پنڈلی کی تکلیف کے بعد دونوں اننگز میں بیٹنگ نہ کرنے پر بورڈ کو عالمی سطح پر جگ ہنسائی کا سامنا ہے اور اس معاملے میں بورڈ امام الحق کے خلاف اعلی سطح کی کمیٹی بنانے کا فیصلہ کرچکا ہے،جس کے نتیجے میں امام الحق کو ایک سے دو سال کی پابندی کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔
دوسری طرف لارڈز ٹیسٹ کی دوسری اننگز میں ایک رن پر انتہائی غیر ذمہ دارانہ شاٹ کھیل کر وکٹ گنوانے والے وکٹ کیپر محمد رضوان بھی بورڈ کی سخت نگرانی میں ہیں۔
پاکستان کے لئے 47 ٹیسٹ، 103 ون ڈے اور 106 ٹی 20 کھیلنے والے محمد رضوان پر ڈسپلن کی خلاف ورزی کے حوالے سے بورڈ سخت تحفظات رکھتا ہے اور آنے والے دنوں میں محمد رضوان کو اس حوالے سے بورڈ باز پرس کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔
اطلاعات ہیں کہ پاکستان ون ڈے اور ٹی 20 ٹیم سے پہلے ہی باہر ہونے والے محمد رضوان اب تیسرے فارمیٹ ٹیسٹ کرکٹ سے بھی آوٹ ہو جا ئیں گے۔ البتہ مستقبل میں محمد رضوان کو اگر کسی کارروائی کا سامنا کرنا پڑا تو ان پر بھی سخت قوانین لاگو کرتے ہوئے بورڈ سخت فیصلے کر سکتا ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments