ایشین گیمز کی تیاری، پاکستان ہاکی ٹیم 5 ستمبر کو کوریا روانہ ہوگی
آئچی-ناگویا: (ویب ڈیسک) پاکستان ہاکی ٹیم 5 ستمبر کوکوریا روانہ ہو گی جہاں وہ تین میچز کی سیریز کھیلے گی۔
دورہ کوریا کے حوالے سے ذرائع کا بتانا ہے کہ ورلڈکپ کھیلنے والی ٹیم اورمینجمنٹ کو ہی برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ کوریا کےساتھ سیریز ایشین گیمز کی تیاریوں کا حصہ ہے اور کوریا سے سیریز کے بعد ہاکستان ہاکی ٹیم ایشین گیمز کےلیے جاپان جائے گی۔
پاکستان ہاکی ٹیم 15 ستمبر کو ایشین گیمز کے لیے ایچی ناگویا پہنچے گی، ایشین گیمز میں ہاکی مقابلے 18 ستمبر سے3اکتوبر تک جاری رہیں گے۔
ایشین گیمزمیں پاکستان کےگروپ بی میں ملائیشیا ،چین، عمان، ازبکستان اور تھائی لینڈ شامل ہے جبکہ پول بی میں بھارت، جاپان، جنوبی کوریا، بنگلا دیش، سری لنکا اور انڈونیشیا شامل ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments