انگلینڈ نے پاکستان کیخلاف تیسرے ٹیسٹ کیلئے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا

لندن: (دنیا نیوز) انگلینڈ کرکٹ بورڈ نے پاکستان کے خلاف تیسرے ٹیسٹ میچ کے لیے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا، میزبان ٹیم کو تین میچز کی سیریز میں 2-0 کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے۔

انگلش اسکواڈ سے برائیڈن کارس اور میتھیو فشر کو ڈراپ کردیا گیا جبکہ سونی بیکر کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

تیسرے ٹیسٹ کے لیے انگلینڈ کے 15 رکنی اسکواڈ میں کپتان جو روٹ، جوفرا آرچر، گس اٹکنسن، سونی بیکر، شعیب بشیر، ہیری بروک، سیم کک، جارڈن کاکس، بین ڈکٹ، ایمیلیو گے، ڈین لارنس، اولی پوپ، اولی رابنسن، جیمی اسمتھ اور جوش ٹنگ شامل ہیں۔

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان تیسرا ٹیسٹ میچ 9 ستمبر سے شروع ہوگا۔ پہلے ٹیسٹ میں انگلینڈ نے پاکستان کو اننگز اور 103 رنز جبکہ دوسرے ٹیسٹ میں 194 رنز کے بڑے مارجن سے شکست دی تھی۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...