پاکستان سٹاک ایکسچینج میں ٹریڈنگ کا منفی زون میں اختتام

کراچی: (دنیا نیوز) پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے دوران ٹریڈنگ کا اختتام منفی زون پر ہوا۔

کاروباری ہفتے کے تیسرے روز 100 انڈیکس 1690 پوائنٹس گھٹ کر 1 لاکھ 74 ہزار 776 پوائنٹس کی نفسیاتی حد پر بند ہوا۔

انڈیکس کی یومیہ بلند سطح 1 لاکھ 75 ہزار 841 اور یومیہ کم ترین سطح 1 لاکھ 74 ہزار 562 رہی۔

سٹاک ایکسچینج میں 569 کمپنیوں میں سے 113 کمپنیوں میں اضافہ جبکہ 356 کمپنیوں میں کمی ہوئی، سٹاک ایکسچینج میں 31 ارب روپے مالیت کے 61 کروڑ شیئرز کے سودے ہوئے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...