ایران جوہری ہتھیار سے دو ہفتے دور تھا، اس لیے اسے تباہ کردیا، ٹرمپ
واشنگٹن: (دنیا نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران جوہری ہتھیار بنانے سے صرف دو ہفتے دور تھا، اسی لیے امریکا نے ایران کی جوہری صلاحیت کو تباہ کردیا۔
سوشل میڈیا پر بیان میں ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ اگر ایران کو ایٹمی ہتھیار رکھنے دیے جاتے تو وہ اسے استعمال کرچکا ہوتا۔
امریکی صدر نے دعویٰ کیا کہ امریکا ایران جنگ میں ’’حیرت انگیز نتائج‘‘ حاصل کررہا ہے۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے مزید دعویٰ کیا کہ آبنائے ہرمز امریکی کنٹرول میں ہے۔ انہوں نے سوشل میڈیا پر سوال بھی اٹھایا کہ کیا آبنائے ہرمز کا نام تبدیل کردینا چاہیے؟
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments