پمز ہسپتال میں جعلی ڈاکٹر بن کر ڈیوٹی کرنے والا نوجوان گرفتار

اسلام آباد: (دنیا نیوز) پمز ہسپتال میں جعلی ڈاکٹر بن کر ڈیوٹی سرانجام دینے والا نوجوان گرفتار کرلیا گیا۔

ذرائع کے مطابق مشکوک شخص ہسپتال کے وارڈ ایریا میں ڈاکٹر کے طور پر ڈیوٹی کر رہا تھا، چیکنگ کے دوران اس کا جعلی ڈاکٹر ہونا سامنے آیا۔

گرفتار ملزم کی شناخت مظہر منظور مغل کے نام سے ہوئی، جس کے قبضے سے سٹیتھوسکوپ اور جعلی میڈیکل آفیسر کی مہر بھی برآمد ہوئی۔

ملزم کو قانونی کارروائی کے لیے تھانہ کراچی کمپنی پولیس کے حوالے کردیا گیا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...