بھارت کو آئی سی سی ویمنز چیمپئنز ٹرافی 2027 کی میزبانی مل گئی
دبئی: (دنیا نیوز) آئی سی سی نے پہلی ویمنز چیمپئنز ٹرافی 2027 کے میزبان ملک کا اعلان کردیا، ایونٹ کی میزبانی بھارت کرے گا۔
آئی سی سی ویمنز چیمپئنز ٹرافی 14 سے 28 فروری 2027 تک ممبئی اور وڈودرا میں کھیلی جائے گی، جس میں 6 ٹیمیں حصہ لیں گی۔
ایونٹ میں آسٹریلیا، انگلینڈ، بھارت، نیوزی لینڈ، جنوبی افریقہ اور سری لنکا کی ٹیمیں شرکت کریں گی۔ ٹیموں کا انتخاب ویمنز ٹی ٹوئنٹی رینکنگ کی بنیاد پر کیا گیا ہے، جس کے لیے 6 جولائی کو کوالیفکیشن کٹ آف تاریخ مقرر کی گئی تھی۔
ویمنز چیمپئنز ٹرافی کی میزبانی پہلے سری لنکا کو دی گئی تھی، تاہم سری لنکا کو آئی سی سی کی گائیڈ لائنز کے مطابق بعض اصلاحات پر عملدرآمد کرنا ابھی باقی ہے۔
رپورٹ کے مطابق ان اصلاحات کے حوالے سے رواں سال جولائی میں ہونے والی آئی سی سی کی سالانہ کانفرنس میں فیصلے کیے گئے تھے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments