ملکی زرمبادلہ ذخائر میں ایک ہفتے کے دوران 19 ملین ڈالر اضافہ
کراچی: (دنیا نیوز) اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے زرمبادلہ ذخائر میں ایک ہفتے کے دوران ایک کروڑ 90 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا ہے۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق اضافے کے بعد مرکزی بینک کے زرمبادلہ ذخائر 17 ارب 11 کروڑ 78 لاکھ ڈالر ہوگئے۔
مرکزی بینک کے مطابق کمرشل بینکوں کے زرمبادلہ ذخائر 5 ارب 41 کروڑ ایک لاکھ ڈالر ریکارڈ کیے گئے۔
اس طرح پاکستان کے مجموعی زرمبادلہ ذخائر 22 ارب 52 کروڑ 79 لاکھ ڈالر کی سطح پر پہنچ گئے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments