ازبکستان کی سینٹرم ایئر کا پاکستان کیلئے فضائی آپریشن شروع، پہلی پرواز کراچی پہنچ گئی
کراچی: (دنیا نیوز) ازبکستان کی سینٹرم ایئر نے کراچی کیلئے فضائی آپریشن کا آغاز کردیا، تاشقند سے پہلی پرواز کراچی ایئرپورٹ پہنچ گئی جہاں پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی کی جانب سے طیارے کو روایتی واٹر سیلوٹ پیش کیا گیا۔
سینٹرم ایئر کی جانب سے ہفتہ وار دو پروازوں کے تحت پہلی پرواز جمعرات کی علی الصبح کراچی ایئرپورٹ پہنچی، طیارے کے رن وے پر ٹچ ڈاؤن کے بعد اسے واٹر سیلوٹ دیا گیا۔
پرواز کی آمد پر آذربائیجان کے سفیر اور دیگر مقامی حکام نے طیارے کا استقبال کیا۔ پاکستان میں آذربائیجان کے سفیر علی شیر تختائیف، ایئرلائن کے ہیڈ آف ایجنٹس عادل مرزا، جیریز دناٹا گروپ کے ڈائریکٹر ارشد ولی محمد اور دیگر حکام نے استقبال میں شرکت کی۔
آذربائیجان کے سفیر نے فضائی عملے کو پھول پیش کیے جبکہ دیگر حکام کے ہمراہ کیک بھی کاٹا گیا، کراچی سے تاشقند واپسی کی پرواز پر 96 مسافر روانہ ہوئے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments