ٹرمپ نے ایران کے خلاف فوجی کارروائی پر میڈیا رپورٹنگ کو غلط قرار دے دیا

واشنگٹن: (دنیا نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے خلاف امریکی فوجی کارروائی سے متعلق میڈیا رپورٹس کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کے خلاف حملوں کے لیے امریکا کے پاس لامحدود جدید ترین گولہ بارود موجود ہے، یہ مقدار موجودہ آپریشن یا کسی بھی دوسری جنگ کے لیے درکار مقدار سے کہیں زیادہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ امریکا کسی بھی ممکنہ ہنگامی صورتحال کے لیے تیاری کر رہا ہے اور فوجی ذخائر جمع کیے جا رہے ہیں۔

امریکی صدر کا کہنا تھا کہ ایران میں جاری امریکی فوجی آپریشن کے بارے میں میڈیا غلط رپورٹنگ کر رہا ہے۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ امریکا کے لیے ریکارڈ سطح پر نئے جنگی ہتھیار تیار کیے جا رہے ہیں۔

انہوں نے سابق صدر جو بائیڈن کی انتظامیہ پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ بائیڈن انتظامیہ نے یوکرین اور نیٹو کو اربوں ڈالر کے مفت ہتھیار فراہم کیے۔

صدر ٹرمپ نے کہا کہ یورپ کو بائیڈن دور میں دیے گئے فنڈز واپس مانگے جائیں گے۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...