پٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ، نوٹیفکیشن جاری
اسلام آباد: (دنیا نیوز) وفاقی حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔
پٹرولیم ڈویژن کی جانب سے نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرول کی قیمت میں 2 روپے 84 پیسے اور ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے 28 پیسے فی لٹر کا اضافہ کیا گیا ہے۔
اضافے کے بعد پٹرول کی نئی قیمت 349 روپے اور ڈیزل کی نئی قیمت 374 روپے 31 پیسے فی لٹر مقرر کی گئی ہے۔
پٹرولیم ڈویژن کے نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتوں کا اطلاق 4 ستمبر 2026 سے ایک دن کیلئے ہو گا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments