ایرانی فوج کا یو اے ای اور کویت میں امریکی اڈوں پر نئے حملوں کا دعویٰ

تہران: (دنیا نیوز) ایرانی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ آپریشن تھنڈر کے 31ویں مرحلے کے دوران متحدہ عرب امارات اور کویت میں امریکی فوجی اڈوں پر نئے حملے کیے گئے ہیں۔

ایرانی فوج کے مطابق امریکی فوجی اڈوں کو میزائلز اور ڈرونز کے ذریعے نشانہ بنایا گیا۔

ایرانی فوج نے دعویٰ کیا کہ کویت کے احمد الجابر ایئر بیس پر سیٹلائٹ مواصلاتی نظام کو نشانہ بنایا گیا جبکہ ایئر بیس پر لڑاکا طیاروں کے ہینگرز اور سازوسامان کے گودام بھی حملوں کی زد میں آئے۔

ایرانی فوج کی جانب سے ان حملوں میں ہونے والے جانی یا مالی نقصان کی تفصیلات جاری نہیں کی گئیں۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...