برنی سینڈرز کی ٹرمپ پر کڑی تنقید، ایران جنگ ختم کرنے کا مطالبہ

واشنگٹن: (دنیا نیوز) امریکی سینیٹر برنی سینڈرز نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے ایران کے خلاف جنگ ختم کرنے کا مطالبہ کر دیا۔

برنی سینڈرز نے اپنے بیان میں ٹرمپ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ امریکی عوام نہیں چاہتے کہ آپ آبنائے ہرمز کا نام تبدیل کر کے اسے اپنے نام سے منسوب کریں، بلکہ وہ چاہتے ہیں کہ ایران کے خلاف جاری غیر قانونی جنگ ختم کی جائے۔

انہوں نے کہا کہ اس جنگ کے نتیجے میں امریکا میں ڈیزل کی قیمت 5.69 ڈالر فی گیلن جبکہ پٹرول کی قیمت 4.12 ڈالر فی گیلن تک پہنچ گئی ہے۔

امریکی سینیٹر نے صدر ٹرمپ پر زور دیا کہ وہ اپنے منصب کے تقاضوں کے مطابق عمل کریں، آپ کوئی دیوانہ بادشاہ نہیں، صدر کی طرح برتاؤ کریں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...