امریکی حملوں میں 19 افراد شہید، 108 زخمی ہوئے: ایرانی وزیر صحت کی تصدیق
تہران: (دنیا نیوز) ایران کے وزیر صحت محمد رضا ظفر قندی نے کہا ہے کہ پیر اور منگل کی درمیانی شب مختلف صوبوں میں ہونے والے امریکی حملوں میں 19 افراد شہید اور 108 زخمی ہوئے ہیں۔
ایران کے وزیر صحت محمد رضا ظفر قندی نے کہا کہ حملوں کے دوران ایک خاتون اور ایک بچے سمیت 5 افراد شہید اور 65 زخمی ہوئے، یہ افراد ایک شادی کی تقریب میں شریک تھے، یہ 40 روزہ جنگ کے بعد ہونے والے امریکا کے شدید ترین حملوں میں سے ایک ہے۔
ہرمزگان یونیورسٹی آف میڈیکل سائنسز کے صدر پژمان شاہ روخی نے بتایا سیرک کے پہاڑی علاقے میں پیش آنے والے واقعے میں زخمی ہونے والے چھ افراد انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں جبکہ 26 سرجیکل وارڈز میں زیر علاج ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ خوزستان صوبے میں اہواز اور آغا جاری کے مختلف مقامات پر حملوں میں 7 افراد جاں بحق اور 8 زخمی ہوئے ہیں، جاں بحق ہونے والوں میں ایک شخص کو عوامی سکیورٹی فورسز کے رکن کے طور پر شناخت کیا گیا ہے۔
پاسدارانِ انقلاب نے بھی تصدیق کی ہے کہ صوبہ کرمانشاہ میں آئی آر جی سی کی ایرو سپیس فورس کے چار اہلکار شہید ہوئے ہیں، رپورٹس کے مطابق لاوان جزیرے پر امریکی حملے کے بعد بسیج فورسز کے تین اہلکار بھی شہید ہوئے ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments