جرمنی میں ڈرون حملے کی کوشش، یورپی یونین کا روس پر دباؤ بڑھانے کا اعلان

برسلز: (دنیا نیوز) جرمنی میں ڈرون حملے کی کوشش پر یورپی یونین نے روس پر دباؤ بڑھانے کا اعلان کر دیا۔

یورپی کمیشن کی صدر ارسلا فان ڈیر لائن نے کہا یورپی یونین ماسکو کے خلاف نئی پابندیاں عائد کرنے سمیت مزید اقدامات کرے گی۔

انہوں نے نیٹو کے سیکرٹری جنرل مارک روٹے سے برسلز میں ملاقات کے بعد کہا یورپ اور نیٹو روس پر دباؤ صرف برقرار نہیں رکھیں گے بلکہ اسے مزید بڑھائیں گے اور ہم اس وقت تک نہیں رکیں گے جب تک روس یوکرین میں معصوم بچوں، مردوں اور خواتین پر بمباری اور انہیں قتل کرنا بند نہیں کرتا۔

ایسے واقعات اب معمول کا حصہ بنتے جا رہے ہیں، جرمنی میں ایئرپورٹ پر ڈرون حملے کی کوشش روس کی بڑھتی ہوئی بے باکی کو ظاہر کرتی ہے، یورپ کو زیادہ مؤثر اور تیز رفتار انداز میں روس کی بے باکی کا جواب دینے کے لیے تیار رہنا ہوگا۔

گزشتہ ماہ ایئرپورٹ کے کارکنوں نے ایک ایسا ڈرون برآمد کیا تھا جس پر دھماکا خیز مواد اور ڈیٹونیٹر نصب تھا۔

جرمنی نے حملے کی کوشش کا الزام روس پر عائد کرتے ہوئے اسے ہائبرڈ جنگ کا حصہ قرار دیا جس کا مقصد یوکرین کے حامی یورپی ممالک میں خوف پیدا کرنا اور ان کے درمیان اختلافات کو ہوا دینا ہے، روس نے ان الزامات کی تردید کی ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...