صومالی تنظیم الشباب اور یمنی حوثیوں کے درمیان فوجی تعاون بڑھانے کی اطلاعات
واشنگٹن: (دنیا نیوز) امریکا کے لیے ایک نیا سکیورٹی چیلنج سامنے آ رہا ہے جہاں القاعدہ سے وابستہ صومالی تنظیم الشباب اور یمن کے حوثی باغیوں کے درمیان اسلحے اور فوجی تربیت کا تعاون بڑھنے کی اطلاعات ہیں۔
وال سٹریٹ جرنل کے مطابق دونوں گروہ ماضی میں نظریاتی اختلافات رکھتے تھے تاہم امریکا اور اسرائیل سے مشترکہ دشمنی نے انہیں قریب کر دیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق حوثی الشباب کو جدید ہتھیار اور ڈرون ٹیکنالوجی فراہم کر رہے ہیں جبکہ الشباب کے لیے خلیج عدن تک رسائی حوثیوں کو ایک اہم بحری راستے پر اپنا اثر بڑھانے کا موقع دے رہی ہے۔
عرب میڈیا کے مطابق الشباب اور حوثیوں کے درمیان 2023 سے رابطے ہیں، اس اتحاد سے بحیرہ احمر، خلیج عدن اور عالمی تیل کی ترسیل کو مزید خطرات لاحق ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔
رپورٹ کے مطابق حوثی پہلے ہی بحیرہ احمر میں تجارتی جہازوں کو نشانہ بنا رہے ہیں اور اب الشباب کی مدد سے وہ افریقہ کے ساحلوں تک اپنا اثر و رسوخ بڑھا سکتے ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments