میری ٹائم اتحاد میں شمولیت کیلئے ضروری مراحل مکمل کر لیے گئے، سعودی وزارت دفاع
ریاض: (دنیا نیوز) سعودی وزارت دفاع نے کہا ہے کہ میری ٹائم اتحاد میں شمولیت کیلئے رکن ممالک کے رابطہ افسران نے ضروری مراحل مکمل کر لیے ہیں۔
سعودی وزارت دفاع کے مطابق دیگر افسران کی تعیناتی مقررہ تعداد کے مطابق مرحلہ وار مکمل کی جائے گی، اتحاد اب عملی آپریشنز اور مشترکہ دفاعی تعاون کے مرحلے میں داخل ہو گیا ہے۔
بیان میں کہا گیا کہ اتحاد کی قیادت کا تعین، تنظیمی ڈھانچے، ہیڈکوارٹرز اور آپریشنل نظام کی منظوری سمیت تمام انتظامی مراحل مکمل ہو گئے ہیں، اتحاد کا مقصد مشترکہ بحری سلامتی کو فروغ دینا اور سمندری راستوں میں آمد ورفت کا تحفظ کرنا ہے۔
مزید برآں اتحاد کا مقصد عالمی تجارتی اور سپلائی چین کے تسلسل کو یقینی بنانا اور رکن ممالک کے درمیان دفاعی تعاون اور صلاحیتوں کو مزید بہتر بنانا ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments