سکیورٹی خدشات کے باعث ضلع ٹانک میں کرفیو نافذ
ٹانک: (دنیا نیوز) سکیورٹی خدشات کے باعث ضلع ٹانک میں کرفیو نافذ کردیا گیا۔
ضلعی انتظامیہ کے مطابق تحصیل جنڈولہ میں بھی کرفیو لگا دیا، ضلع بھر کے تمام داخلی خارجی راستے سیل کردیئے، دیگر اضلاع اور صوبوں سے ضلع ٹانک کا رابطہ منقطع ہوگیا، جنوبی وزیرستان، وانا جنڈولہ بنوں اور ڈیرہ شاہراہیں بند کر دی گئیں۔
شہریوں کو اپنی نقل وحرکت محدود رکھنے کی ہدایت کر دی گئی، شام چھ بجے تک کرفیو نافذ ہوگا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments