پاکستان نیول فارمز اور نیول سیلنگ کلب سے متعلق سنگل بینچ کا فیصلہ کالعدم قرار
اسلام آباد: (دنیا نیوز) اسلام آباد ہائیکورٹ نے راول جھیل کے کنارے پاکستان نیول فارمز اور نیول سیلنگ کلب کو غیر قانونی قرار دینے کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا۔
عدالت نے نیول سیلنگ کلب کی عمارت گرانے کا فیصلہ بھی کالعدم قرار دے دیا جبکہ سابق نیول چیف ظفر محمود عباسی کے خلاف مس کنڈکٹ اور فوجداری کارروائی کا فیصلہ بھی کالعدم قرار دے دیا۔
جسٹس انعام امین منہاس اور جسٹس شاہ رخ ارجمند نے سنگل بینچ کے فیصلے کے خلاف درخواستیں منظور کر لیں، 2022 کے سابق چیف جسٹس ہائیکورٹ جسٹس اطہر من اللہ کے سنگل بینچ کا فیصلہ ڈویژن بینچ نے کالعدم قرار دے دیا۔
وزارت دفاع، سابق نیول چیف ظفر محمود عباسی و دیگر نے سنگل بینچ کے فیصلے کے خلاف اپیل دائر کر رکھی تھی، سابق نیول چیف ظفر محمود عباسی کی جانب سے اشترا اوصاف پیش ہوئے۔
عدالت نے آڈیٹر جنرل کو قومی خزانے کو نقصان کا تخمینہ لگانے اور ملوث افسران سے رقم واپس لینے کا حکم بھی کالعدم قرار دے دیا۔
اسلام آباد ہائیکورٹ نے نیول فارمز کو پاکستان نیوی ہیڈکوارٹر کے آفس کے نام پر زمین کا انتقال غیر قانونی قرار دینے کا حکم بھی کالعدم قرار دے دیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments