کراچی: تیزاب گردی کے واقعہ میں خاتون کا چہرہ بری طرح جھلس گیا، ہسپتال منتقل

کراچی: (دنیا نیوز) شہر قائد کے علاقے گزری میں تیزاب گردی کا ایک اور واقعہ پیش آیا ہے جس میں خاتون کا چہرہ بری طرح جھلس گیا، خاتون کو تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

پولیس کے مطابق خاتون پر ملزم نے تیزاب پھینکا اور فرار ہوگیا، متاثرہ خاتون نے کہا کہ وہ کام کیلئے موجود تھی، نیچے آتے ہی تیزاب پھینک دیا گیا، ملزم کو دوبارہ دیکھنے پر شناخت کر سکتی ہوں۔

عینی شاہد کے مطابق خاتون کی کسی سے تکرار چل رہی تھی، نامعلوم شخص نے تیزاب پھینکا اور فرار ہو گیا، پولیس نے جائے وقوعہ سے تیزاب کی بوتل تحویل میں لے لی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...